ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آرمی چیف پر متنازعہ بیان کے لیے معافی مانگیں سونیاگاندھی:نرملا سیتارمن

آرمی چیف پر متنازعہ بیان کے لیے معافی مانگیں سونیاگاندھی:نرملا سیتارمن

Tue, 13 Jun 2017 12:39:11    S.O. News Service

نئی دہلی، 12؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس لیڈر سندیپ دکشت فوجی سربراہ بپن راوت پر کئے گئے اپنے متنازعہ تبصرہ کو لے کر بی جے پی کے نشانے پر آ گئے ہیں۔بی جے پی نے دکشت کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے بی جے پی صدردفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ سندیپ دیکشت کانگریس کے بڑے لیڈر ہیں، انہوں نے فوج کی توہین کی ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آرمی چیف کو ’سڑک کا غنڈہ ‘کہنا، یہ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر کی زبان ہے۔ حالانکہ ، دکشت نے اپنے بیان پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ سخت زبان کا استعمال کیا۔نرملا سیتارمن نے کہا کہ دکشت کے بیان واپس لینے سے کام نہیں چلے گا،آئینی اداروں کو کمزور کرنا کانگریس کی حکمت عملی رہی ہے، آرمی چیف کو لے کر جس طرح کا متنازعہ بیان دیا گیا ہے، اس کے لیے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو معافی مانگنی چاہیے ۔


Share: